تجارت و صنعت کی وزیر نرملا سیتا رمن نے زیورات و جواہرات صنعت اور برآمد
کاروں کو ہر ممکن مدد کا یقین دلاتے ہوئے آج کہا کہ گھریلو بازار میں سونے
کے سکوں کو مقبول بنانے کے لئے خصوصی مہم
چلائی جانی چاہئے۔ مسز سیتارمن نے یہاں ایک پروگرام میں کہا کہ زیورات و جواہرات کی صنعت اور برآمد کاروں کی سرکار بھرپور مدد کرے گی۔
یہ شعبہ لگاتار ترقی کررہا ہے جبکہ عالمی سطح پر مندی کا دور چل رہا ہے۔